تازہ ترین

کرکٹر عماد وسیم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹر حسن علی کے بعد آل رانڈر عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے جبکہ شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گی۔ عماد وسیم کانٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لئے اپنی کرکٹ مصروفیات سے کچھ ہفتوں کا بریک لیں گے اور شادی کے بعد دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے- ذارئع کے مطابق عماد اور ثانیہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی بھارتی دوشیزہ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons