یکم اگست کو چین اور نیپال کے سفارتی تعلقات کے قیام کی چونسٹھویں سالگرہ کے موقع پر چین میں نیپال کے سفارت خانے اور چین کےعالمی ثقافتی تبادلے کے مرکز کے اشتراک سے سات روزہ نیپالی فنی نمائش کا بیجنگ میں آغاز ہوا۔
چین میں تعینات نیپالی سفیر لیلا مانی پاڈیل نے سرگرمی کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور نیپال نے کئی ہزار سال پہلے عوامی تبادلوں کا آغاز کیا۔ نیپال اور چین اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ نیپال اپنی معاشی و معاشرتی ترقی میں چین کی خدمات کا معترف ہے۔ اطلاعات کے مطابق موجودہ نمائش میں چین اور نیپال کے فنکاروں کی بنائی گئی تصاویر کی نمائش کی جائیگی۔