تازہ ترین
چین اور یورپی یونین کا ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کے تحفظ پر اتفاق

چین اور یورپی یونین کا ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کے تحفظ پر اتفاق

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے یکم آگست کو بینکاک میں یورپی یونین کی سفارتی اور سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موغیرینی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ادارے کے رہنماؤں کے کامیاب انتخابات کا خیرمقدم کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ یورپی یونین کی یکجہتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے شعبوں میں زیادہ کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنا کر بین الاقوامی تعلقات میں جمہوری اقدار کے فروغ اور دنیا کے اندر کثیرالجہتی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
فیڈریکا موغیرینی نے کہا کہ رواں سال یورپی یونین اور چین کے شراکت دارانہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپی یونین کے نئے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیں گے اور چین کے ساتھ تعاون کو گہرائی تک لےجائیں گے۔
فریقین نے ایران کے ایٹمی مسئلے اور افغانستان سمیت عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے فریقین نے اتفاق کیا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدے کا تحفظ کیا جائے، اقوام متحدہ کو مرکز میں رکھ کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائے اور انتہائی دباؤ ڈالنے کی مخالفت کی جائے۔ فریقین نے مختلف فریقوں سے ضبط و تحمل سے کام لینے اور صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ بنانے کی اپیل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons