وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجازاحمد شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی رسک کے نام پر کشمیری عوام پر ظلم وستم بند کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھارت کے ناپاک عزائم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنے مذموم مقاصدحاصل نہیں کرسکتا۔