اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے ارکان نے واضح کیا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج سے قطع نظر صرف بنیامین نیتن یاہو ہی کو وزارتِ عظمی کے عہدے پر قبول کریں گے۔
لیکوڈ پارٹی نے یہ وضاحت حفظ ماتقدم کے طور پر کی تاکہ اس کی ممکنہ اتحادی جماعتیں نیتن یاہو سے وزارت عظمی سے دستبرداری کا مطالبہ نہ کر سکیں۔ نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ برسراقتدار رہنے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو سے قبل ڈیوڈ بن گوریان طویل عرصہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم رہے تھے۔ نیتن یاہو اب مسلسل چوتھی مدت کے لیے امیدوار ہیں.