تازہ ترین
چین میں علاقائی مالیاتی اصلاحات کا تجربہ جاری

چین میں علاقائی مالیاتی اصلاحات کا تجربہ جاری

چین کی ریاستی کونسل کے حال ہی میں منعقدہ ایگزیکٹو اجلاس میں علاقائی مالیاتی اصلاحات کو گہرا کرنے کے لئے ایک پائیلٹ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے۔

چین کے مرکزی بینک کے نائب گورنر، چن یولو نے 5 تاریخ کو بیجنگ میں زور دیا کہ اصلاحات کے کامیاب تجربے کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ جبکہ علاقائی مالیاتی خطرات کو روکنے اور حل کرنے پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تجرباتی سرگرمیوں کے دائرے میں مشرقی ساحلی علاقوں کے ترقی یافتہ علاقے، مغربی علاقوں کے پسماندہ علاقے، اقلیتی قومیتوں کے گنجان آباد علاقے اور سرحدی علاقے شامل ہیں۔ تجربات میں دیہی اور چھوٹے مائیکرو صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی سروس، گرین فنانس، سائنس اور ٹیکنالوجی فنانس اورآزاد تجارتی زون کی تعمیر کے لئے مالیاتی امداد و حمایت شامل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons