بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں اس غلطی کو محسوس کریں گی جو آج پارلیمان میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اس اقدام سے بھارت کی تمام ریاستوں کو غلط پیغام جائے گا۔ چدم برم نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اقدام پر دوبارہ غور کریں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کو بھی غلط قرار دیا۔