بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، عالمی کمیشن آف جیورسٹس

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، عالمی کمیشن آف جیورسٹس

عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

عالمی کمیشن نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے بھارت میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو دھچکا لگا۔ آئی سی جے کے سیکریٹری جنرل سام ظریفی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا اقدام ریاست کشمیر کا درجہ متاثر کرے گا، کشمیریوں پر سخت اور ظالمانہ نئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بحران کے شعلوں کو مزید بھڑکا دیا گیا ہے، کشمیری مظاہرین کو روکنے کیلئے فوج بڑھائی گئی، بھارتی حکومت نے کشمیر میں سیاسی قیادت کو نظر بند کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons