وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی فیصلہ منظور نہیں ہوتا تو بھارتی سفیر یہاں کیا کر رہا ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی سفیر اچھے انسان ہیں لیکن یہاں ایک فاشسٹ حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بےعزتی کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جبکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قرارداد آج شام 6 بجے پیش کی جائے گی۔