ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی، صدر مملکت

ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے لہذا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دو ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ خطہ اور دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آج ان عظیم شخصیات سے یوم تشکر کا دن بھی ہے جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ان کی مشکلات اور مصائب ہمارے لئے تکلیف کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکے بارے میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے فوری بعد حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کر دی۔ سفارتی تعلقات محدود کر دیے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ شملہ معاہدے کو بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا، کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو لاکھ فوج کی تعیناتی سے کشمیر دنیا کا ایسا علاقہ بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی ذرائع اور آزادی اظہار رائے پر قدغن کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

صدر نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ ترک کرے، مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مواصلاتی رسائی دے اور ان کی شہری اور سماجی آزادی بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ شہری آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ کشمیر کے مسئلے کا مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے تاہم بھارت امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ صدر نے قوم سے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف کئے گئے گھناونے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کریں۔

اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جوتقریب کے مہمان خصوصی تھے پرچم کشائی کی۔ زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیر کے حوالے سے اپنی خوبصورت نظم پڑھ کر سنائی۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons