معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نے مودی کو پیغام دیا کہ وہ ریاستی دہشتگردی سے باز رہے،
مودی کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اب نیند نہیں آئے گی۔ اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مکروہ اورسیاہ عمل سے کشمیریوں سے شناخت چھیننے اور کشمیر کی حیثیت بدلنے کی سازش کی کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار یاد رکھے کہ گولی سے کسی قوم کو پابند سلاسل نہیں کیا جاسکتا۔