پندرہ آگست کو ہانگ کانگ ہوائی اڈے کے انتظامی بیورو نے کہا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معمول کی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔
تاحال عدالت کی جانب سے حاصل کردہ عارضی پابندی مؤثر ہےجس کے مطابق کسی بھی فرد کو غیرقانونی طور پر ہوائی اڈے کی معمول کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ سیاح ٹکٹ اورمتعلقہ دستاویزات دکھا کر ہوائی اڈے کی عمارت میں داخل ہوسکتے ہیں۔ قبل ازیں بند کیےجانے والے نمبرایک اور نمبرچار پارکنگ ایریا کو عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے۔
ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے کے انتطامی بیورو نے قبل ازیں ہوائی اڈے پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی مزمت کی اور ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعزیت کی۔