اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے اقدام کے تناظر میں مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا۔
نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے سفیر کے ہمرہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام مستقل اور غیر مستقل15 رکن ممالک نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین اور انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے آج کے اجلاس سے بھارت کے اس دعوے کی نفی ہو گی ہے کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔