تازہ ترین
وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی مہم کے بی سیکشن کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی مہم کے بی سیکشن کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے شہرِ قائد میں جاری صفائی کی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی میں جاری لیٹس کلین کراچی مہم کے بی سیکشن کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی کے علاقے لیاری میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کے نالے صاف کئے گئے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں کچرہ اٹھایا جائے گا- وفاقی وزیر نے کہا کہ لیٹس کلین کراچی فیز ون مہم کامیاب رہی، جبکہ فیزون کے سیکشن بی میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ جہاں کسی کو کچرا پھینکتے ہوئے دیکھیں، اس کی نشاندہی ضرور کریں-

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ اس مہم کے تحت ایف ڈبلیو او اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک بینک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا جس میں مختلف افراد اور تنظیمیں رقوم جمع کروا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بینک اکاؤنٹ میں مقامی اداروں کے علاوہ ایک چینی کمپنی نے بھی 50 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons