ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت قانون کی عملداری کے لئے پولیس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے اٹھارہ اگست کو جاری ایک بیان میں پولیس کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس کے خلاف منعقد کئے جانے والے جلوسوں اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت پولیس کے قانونی عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور تمام پولیس اہل کاروں کی سماجی نظم و ضبط اور امن و امان کی بحالی کے لیے کی جانے والی بھرپور کوششوں پر ان کی شکرگزار ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرپسندوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔