فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔
ٹیلی ویژن کی پہچان اداکار عابد علی ان دنوں شدید علیل ہیں، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، فیملی نےمداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز عابد علی کے ساتھی فنکاروں نے اسپتال میں ان کی عیادت کی جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کسی بھی قسم کی ملاقات پر پابندی لگا دی گئی۔