چین نے کہاہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں امن وامان کے قیام کے لیئے مرکزی حکومت مقامی حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے امید ظاہرکی کہ مقامی پولیس بنیاد پرست مظاہرین پر قابوپالے گی اور ہانگ کانگ میں قانون کے مطابق جلد امن وامان بحال ہوجائے گا۔