دو ستمبر کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو امریکہ کی طرف سے چین کی تین کھرب ڈالر مالیت کی برآمدی مصنوعات کے پہلے گروپ پر پندرہ فیصد اضافی ٹیرف کو باضابطہ طور نافذ کر دیا گیا۔
اس اقدام کے خلاف چین نے ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کو حل کرنے کے انتظام کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکہ کے ٹیکس لگانے کے اقدامات اوساکا میں دونوں ممالک کے سربراہان کے اتفاق رائے کے منافی ہیں جن پر چین عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے متعلقہ قواعد کے مطابق ، چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کی سختی سے حفاظت کرے گا اور کثیرالجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی تجارتی آرڈر کا مضبوط دفاع کرے گا۔