معروف نعت خواں جنید جمشید کی آج 54 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

معروف نعت خواں جنید جمشید کی آج 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

دل دل پاکستان جیسے شہر آفاق گیتوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی آج 55 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔

جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے، لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے ڈگری لینے کے بعد انہوں نے ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نام سے میوزیکل گروپ بنایا، ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ سے جنید جمشید کو شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی، جو بہت ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتی ہے، پاکستان کے بہترین پاپ سنگر ہونے کے باوجود انہوں نے گلوکاری اور موسیقی کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔

2004 میں جنید جمشیدنے باضابطہ طور پر موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی تبلیغ درس تدریس حمد اور نعت خوانی سے رشتہ جوڑ لیا “میرا دل بدل دے”، “دنیا کے اے مسافر”، “محمد کا روضہ“، “اے نبی پیارے نبی اور”الہی تیری چوکھٹ پر”، ان کے پڑھے مشہور کلاموں میں سے ہیں۔ جنید جمشید کو 2007 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ 2014 میں انہیں دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں بھی شامل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرام اور ایونٹس میں بھی شرکت کی، اپنی زندگی کے آخری سفر میں بھی وہ اسلام کی تبلیغ پر موجود تھے۔

7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اُس بدقسمت طیارے میں سوار تھے، جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے تھے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا، اس سانحے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

لالٹین فیسٹیول کے کھانے

لالٹین فیسٹیول چین کے روایتی تہواروں میں سے ایک ہے ۔ اس تہوار کے موقع …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons