چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان اور پورے خطے کی کایا پلٹ دے گی، وزیر خارجہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری، پاکستان اور پورے خطے کی کایا پلٹ دے گی، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ تعلقات علاقائی استحکام کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان اور پورے خطے کی کایا پلٹ دے گی۔

آج اسلام آباد میں خارجہ پالیسی کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ امن برقرار رکھتے ہوئے ہندوتوا کے نظریے سے کس طرح نمٹا جائے- وزیر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی ناقابل بیان مشکلات اور وہاں بھارتی بربریت سے دنیا کو آگاہ کرتا رہے گا- شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور سکیورٹی محاصرے کے پیش نظر سفارتی کوششیں تیز کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دوطرفہ تجارت معطل کر دی اور اس کے ساتھ دوسرے معاہدوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بربریت انسانی تباہی کا باعث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے اس سلگتے تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے کوئی فرضی کارروائی یا کنٹرول لائن پار مہم جوئی کرسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ افغانستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان رابطوں میں اہم پیشرفت کی امید ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ تعلقات علاقائی استحکام کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان اور پورے خطے کی کایا پلٹ دے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons