چین کی وزارت تجارت کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے جولائی تک، چین کی سروس تجارت کا حجم تیس کھرب اٹھاسی ارب اٹھائیس کروڑ یوان بنا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے علم سے وابستہ سروس تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
وزارت تجارت کے محکمہ سروس تجارت کے ایک اہلکار نے چار ستمبر کو بیجنگ میں بتایا کہ جنوری سے جولائی تک، چین کی علم سے متعلق سروس تجارت کی درآمد اور برآمد میں 10.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جو سروس تجارت کی کل درآمد اور برآمد کا 34.2 فیصد ہے۔ سروس تجارت میں تیزی سے ترقی کے شعبوں میں ذاتی ثقافتی اور تفریحی خدمات، مالی خدمات، ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اور معلوماتی خدمات شامل ہیں۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں، چین کی خدمات کی تجارتی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں9.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔