تازہ ترین
کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کر دیا ہے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کر دیا ہے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کردیا ہے-

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کے موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت بے نقاب ہو چکی ہے۔ ملاقات کے دوران ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش پر قائم ہیں۔ ساجد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو پاکستان دنیا بھر میں اجاگر کررہا ہے، اور آزادی کی تحریک کو ہرممکن کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons