تازہ ترین
وزیراعظم کا شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بدعنوانی کے مکمل خاتمے کےلئے ایس او پی پر نظرثانی کی ہدایت

وزیراعظم کی چیک پوسٹوں پر بدعنوانی کے خاتمے کےلئے نظرثانی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بدعنوانی کے مکمل خاتمے کےلئے ایس او پی پر نظرثانی کریں۔

قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں کے ذریعے پولیس ایکسائز اور کسٹمز جیسے مختلف اداروں کی طرف سے اشیا کی نقل و حمل پر پیسے طلب کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے فوری طور پر اسے روکنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے داخلہ اور انسداد منشیات کے سیکرٹریوں صوبائی چیف سیکرٹریوں اور متعلقہ حکام کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق وزیراعظم نے دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نگرانی کے عمل کو مؤثر بنایا جائے۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکم نامے پر اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک مکمل عملدرآمد کیا جائے اور وزیراعظم کے دفتر میں رپورٹ پیش کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد نہ صرف چیک پوسٹوں کے عملے کے بلکہ نگران افسران کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی

آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دوسری عالمی ٹیسٹ چیمپیئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons