تازہ ترین
کشمیر کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ترجمان پاک فوج

کشمیر کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کشمیروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج جدوجہد آزادی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے آئی ایس پی آر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کشمیر کا معاملہ 50 سال بعد سلامتی کونسل میں لے کر گیا جو بڑی کامیابی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا اختیار مجبوری ہوجاتا ہے، پاکستان کشمیر کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا، آخری گولی اور آخری فوجی تک لڑے گا۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور بھارت کے اپوزیشن رہنما کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے سے روک دیا گیا، بھارت چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی ایسی بدلی جائے کہ مسلمانوں کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے 2 حالات ہوتے ہیں، ایک اندرونی اور دوسرا خطے کی صورتحال ہوتی ہے، ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفاد بھی چل رہے ہیں، خطے میں مفاد کے حصول کیلئے پاکستان کو اہمیت حاصل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایران کے سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

ایران کے سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حال ہی میں حکومت مخالف مظاہروں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons