چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے اپنی قومی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے چند چینی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کنگ شوآنگ نے کہا کہ مذکورہ اقدام غیر اخلاقی اور معیشت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی کمپنیوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
