سکھر ملتان موٹروے تکمیل کے دوران امن و امان کے مسائل کا سامنا رہا، تنگ ژاؤجی

سکھر ملتان موٹروے تکمیل کے دوران امن و امان کے مسائل کا سامنا رہا، تنگ ژاؤجی

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی لاہور موٹروے کا ایک بڑا اور اہم حصہ سکھر، ملتان موٹروے مکمل ہونے کے بعد 6 گھنٹے کا سفر ساڑھے 3 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

چین کے تعاون سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونیوالی 392 کلومیٹر طویل سڑک کو مقررہ مدت سے 2 ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ چینی کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر تنگ ژاؤ چی نےنجی نیوز چینل اور چینی وفد کے ہمراہ ملتان سے سکھر تک موٹروے کا مکمل دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا منصوبہ ہے جو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کا ادارہ اسے حکومت کے سپرد کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں تنگ ژاؤ چی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے دوران انہیں امن و امان کے مسائل کا سامنا رہا، تاہم وہ پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس کا خصوصی تحفظ فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons