وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل کے تدریسی اداروں کا آرڈیننس نجکاری کی بجائے حکومت کے سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس سے سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کا انتظام بہتر اور جدید بنانے میں مدد ملے گی. وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال بدستور سرکاری ہسپتال رہیں گے اور ہسپتالوں کے بہتر نظم و نسق سے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوںگی۔