عزوہ ہند کی ابتدا ہو چکی ہے، علی محمد خان

غزوہ ہند کی ابتدا ہو چکی ہے، علی محمد خان

وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ غزوہ ہند کی ابتدا ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت حملہ کر چکا ہے اور پاکستان اس کا جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا عملی طور پر آغاز ہو چکا ہے، اور اب ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کب اور کس کس جگہ پر کس طرح جوابی حملہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرکے وہاں غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے بلیک آؤٹ کو ایک ماہ سے زائد وقت ہو چکا ہے، لاکھوں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، کشمیریوں کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع ہے اور پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons