چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا کہ چین میں تمام لوگوں نے متحد ہو کر وباء کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے۔
عالمی یوم اطفال پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر شی کا کہنا تھا کہ چینی بچے اس خصوصی عرصے میں عزمِ صمیم کے ساتھ مشکلات پر قاپو پانے کی عظیم جدوجہد کے گواہ ہیں، اور انہوں نے بھی وبا کے خلاف جنگ میں فتح کے حصول کے لیے کام کیا ہے۔ شی چن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بچے اس ملک کی امید ہیں ، یہ بچے ناصرف اس وقت چین کے پہلے صد سالہ ترقیاتی ہدف کی تکمیل کے شاہد ہیں بلکہ وہ دوسرے صد سالہ منصوبے کی تشکیل میں بھی شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام بچے محنت سے تعلیم حاصل کریں گے اور بڑے ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ واضع رہے پوری دنیا میں آج عالمی یوم اطفال منایا جا رہا ہے۔