قومی کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کر دے گا اور کھلاڑیوں کو اب نئی روایات و قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن سب سے زیادہ فرق کرکٹ پر پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس میں بال ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ جھٹکا تو کرکٹ کو لگے گا اس کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے، گراؤنڈ میں کامیابی کے بعد جشن منانا ہی کھیل کا اصل حسن ہے۔