بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

بھارتی فوج نے گزشتہ رات کنٹرول لائن کے ساتھ بٹل سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی بلااشتعال خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک بائیس سالہ شہری زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons