پنجاب حکومت نے کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو کے عملے کو کرونا الاؤنس دینے اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہید پیکج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ریسکیو ملازمین کو وباء کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا، شہید ہونے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17 سے زائد افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ دیے جائیں گے۔