افغانستان کے دو جنوبی صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ صوبہ ہلمند میں جیشریک ضلع کی چوکی پر ہوا جس میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے طالبان کے خلاف بروقت کاروائی کر کے 4 طالبان ہلاک کر دیئے۔ دوسرا حملہ صوبہ زابل میں شنکے ضلع میں پیش آیا جس میں 6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔