محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو 6 جولائی سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک بھارتی گجرات سے تھرپارکر میں داخل ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔