چین۔عرب تعاون فورم کے 9ویں وزارتی اجلاس کا انعقاد

چین۔عرب تعاون فورم کے 9ویں وزارتی اجلاس کا انعقاد

چین۔عرب تعاون فورم کا نواں وزارتی اجلاس چھ جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

چینی صدر شی چن پھنگ نے اجلاس کے موقع پر ایک تہنیتی خط بھیجا۔ جناب شی نے کہا کہ انہوں نے 2018ء میں چین۔عرب تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ چین اور عرب ممالک اسٹریٹجک برادرانہ تعلقات قائم کریں گے، اس کے علاوہ انہوں نے چین۔عرب ممالک کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی اپیل کی تھی جسے عرب ممالک کی جانب سے بھرپور سراہا گیا تھا۔

گزشتہ دو برسوں میں فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ روابط اور اسٹریٹجک رابطہ سازی کو مضبوط بنایا ہے اور اسٹریٹجک برادرانہ تعلقات کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے۔ جناب شی نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں بھی چین اور عرب ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے۔

موجودہ صورتحال میں فریقین کو مزید تعاون کرنا چاہیئے تاکہ ایک ساتھ مل کر مشکلات سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین موجودہ اجلاس کے دوران انسداد وباء سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ چین اور عرب ممالک کے عوام کیلئے زیادہ ثمرات کا حصول ممکن ہو سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons