تازہ ترین
ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا مراکز قائم کیئے جائیں گے: وزیر داخلہ

لاہور کا جلسہ بہت خطرے میں ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اپوزیشن کو لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے کو بہت خطرات ہیں، شاہدرہ میں بہت بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، اس کے باوجود کوئی اپنے بچوں کو بچا کر غریب کے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے تو حکومت نہیں روکے گی۔

انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں داخلہ امور کے ساتھ میڈيا کی بھی کچھ ذمہ داری ملی ہے، جتنا کر سکے شبلی فراز کا ہاتھ بٹائيں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر بروز اتوار کو مینار پاکستان سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حکومت پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons