چین میں اس وقت جو تعلیمی نظام قائم کیا جا رہا ہے وہ دنیا کا سب سے وسیع تعلیمی نظام ہے۔ اس وقت چین میں کل وقتی یعنی پورا وقت تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد بیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین کے تعلیمی اداروں میں نہ صرف چینی طالب علم تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں غیر ملکی بھی علم کی پیاس بجھانے چین کا رخ کر رہے ہیں۔ چین کے اہم تعلیمی ادارے اور ان کے حوالے سے مختصر معلومات جانیئے۔
پیکنگ یونیورسٹی
پیکنگ یونیورسٹی سن اٹھارہ سو اٹھانوے میں قائم ہوئی۔ یہ چین کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جو چین میں اعلی تعلیم کے آغاز کی علامت ہے۔ سو سالہ ترقی کے بعد اس وقت پیکنگ یونیورسٹی میں علم و ادب، سوشل سائنسز، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن و انجینئرنگ اور علم ادویات سمیت پانچ شعبے موجود ہیں۔ ان شعبوں کے ماتحت ساٹھ کالجز اور ڈیپارٹمنٹس، دو سو سے زائد ریسرچ سینٹرز اور دس سے زائد ذیلی ہسپتال ہیں۔ ان میں سے چینی ادب، مغربی زبانوں کا شعبہ، تاریخ، علم طبیعیات اور علم حیاتیات کے شعبے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں پیش پیش ہیں۔ پیکنگ یونیورسٹی کی لائبریری ایشیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے جس میں ساٹھ لاکھ سے زائد کتابیں محفوظ ہیں۔ آپ پیکنگ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://www.pku.edu.cn
چھنگ خوا یونیورسٹی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم چھنگ خوا یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق چین کی معروف سرکاری یونیورسٹی ہے۔ سو سالہ قدیم یہ اعلی تعلیمی ادراہ چین کے دانشوروں اور سائنسدانوں کی تربیت کا مرکز تصور کیا جاتاہے۔ اس وقت چھنگ خوا یونیورسٹی میں سائنس کالج، علم فن تعمیر کا کالج، مشنری انجینیئرنگ کالج، فنون لطیفہ کالج اور عوامی انتظام و انصرام کے کالج سمیت انیس کالجز ہیں جن کے ماتحت چھپن ڈپارٹمنٹ موجود ہیں۔ ان میں سے علم تعمیر، کمپیوٹر، آٹو موبائل اور علم طبیعیات سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا معیار چین میں سب سے اعلی ہے۔ حالیہ برسوں میں ثقافت اور فنون لطیفہ کی اعلی تعلیم کے سلسلے میں چھنگ خوا یونیورسٹی نے بہت ترقی کی ہے۔ آپ چھنگ خوا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پراس یونیورسٹی کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://www.tsinghua.edu.cn
فوتان یونیورسٹی
چین کے سب سے بڑے صنعتی وتجارتی شہر شنگھائی میں قائم فوتان یونیورسٹی کا شمار چین کے سب سے پرانے اور شہرت یافتہ اعلی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی میں سائنس و ٹیکنالوجی، سوشل سائنس، قدرتی سائنس اور علم ادویات کے کالجز شامل ہیں۔ چین کے کچھ ملکی سطح کے سائنسی ریسرچ پراجیکٹس بھی فوتان یونیورسٹی کے حوالے کیے جاتے ہیں۔ فوتان یونیورسٹی میں غیر ملکی طالبعلموں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ آپ فوتان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی کے حوالے سے مکمل معلومات جان سکتے ہیں۔
http://www.fudan.edu.cn
رن من یونیورسٹی
رن من یونیورسٹی چین کا ایک تحقیقی ادراہ ہے۔ یہ چین کی پہلی جدید یونیورسٹی ہے۔ اس یونیورسٹی میں با الخصوص سوشل سائنس اور ہیومینٹیز کے مضامین پر تحقیق و تدریس ہوتی ہے۔ رن من یونیورسٹی براہ راست چین کی وزارت تعلیم کے زیر انتظام ہے۔ یونیورسٹی کے اخراجات چینی وزارت تعلیم اور بیجنگ کی میونسپل انتظامیہ مشترکہ طور پر اٹھاتے ہیں۔ آپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://www.ruc.edu.cn
بیجنگ نارمل یونیورسٹی
بیجنگ نارمل یونیورسٹی کا قیام سنہ انیس سو دو میں عمل میں آیا۔ یہ چین کی تاریخ میں پہلی نارمل یونیورسٹی ہے جو چین میں اعلی معیار کے حامل اساتذہ کی تربیت کا اہم ادارہ تصور کیا جاتاہے۔ بیجنگ نارمل یونیورسٹی کی لائبریری چین میں بہت مشہور ہے اس لائبریری میں اکتالیس لاکھ سے زائد کتابیں محفوظ ہیں۔ آپ بیجنگ نارمل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://www.bnu.edu.cn
نان جینگ یونیورسٹی
نان جینگ یونیورسٹی ایک سائنسی یونیورسٹی ہے جو مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے صدر مقام نان جینگ میں قائم ہے۔ حالیہ برسوں سے نان جینگ یونیورسٹی کا جامع تعلیمی معیار اور صلاحیت تیزی سے ترقی کرتے چلے آ رہے ہیں۔ بین الاقوامی علمی تبادلے کے سلسلے میں نان جینگ یونیورسٹی چین کی سب سے زیادہ سرگرم عمل تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ لی جن تا سمیت نوبل پرائز جیتنے والے متعدد معروف دانشور اور سائنسدان نان جینگ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر اور اعزازی ڈاکٹر ہیں۔ آپ نان جینگ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://www.nju.edu.cn
:غیر ملکی طالب علموں کے لیے چین میں تعلیمی نظام
حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر چین کی اہمیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ چین آنے والے غیر ملکی طالب علموں کی تعداد میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے۔ چین آنے والے غیر ملکی طالب علم عمومی طور پر زبان و ثقافت، تاریخ، چینی علم علاج، قانون، معیشت، اکاونٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ چینی حکومت غیر ملکی طالب علموں کے لیے روز گار کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دو ہزار بیس تک غیر ملکی طالب علموں کی تعداد کو پانچ لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چینی زبان کے کورسز مختلف مدت کے ہیں۔ ان میں سے کچھ کورس چند ہفتوں یا چند ماہ کے ہیں جب کہ چار سال کا مکمل انڈر گریجوٹ مطالعہ کورس بھی بہت عام ہے۔ غیر ملکی طالب علم دو زبانوں کے کورس یا صرف چینی زبان کے کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس وقت چین میں تین سو سے زائد اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طالب علموں کے لیے چینی زبان سکھانے کا انتظام موجود ہے۔ اس وقت چین کے علاوہ متعدد ملکوں میں چینی زبان کے حوالے سے امتحانی مراکز قائم ہیں تاکہ غیر ملکی طالب علم اپنے ملک میں ہی امتحان میں حصہ لے سکیں۔
اس کے علاوہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں چینی ثقافت کی تعلیم وترویج کے لیے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور کلاس روم بھی قائم ہیں۔ غیر ملکی طالب علم ان اداروں سے بھی چینی زبان اورثقافت کے حوالے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
:چینی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا
چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے چینی زبان کے امتحان کے علاوہ دیگرمتعلقہ معلومات کا امتحان بھی ہوتا ہے۔ غیر ملکی طالب علم انٹرنیٹ کے ذریعے چینی یونیورسٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ چینی حکومت نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے مطالعے کا بہتر ماحول پیدا کرنے کی غرض سے متعدد اقدامات اختیار کیے ہیں اور ہر سال کروڑوں چینی یوان کی رقوم مختص کر کے چین میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کو امداد اور سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
:چند مزید تعلیمی اداروں کے نام اور ان کی ویب سائٹس
COMPREHENSIVE UNIVERSITIES
Wuhan University
http://en.whu.edu.cn/
Beijing Institute of Technology
http://isc.bit.edu.cn/
University of Chinese Academy of Sciences
http://english.ucas.ac.cn/
China Agricultural University
http://www.cau.edu.cn/col/col10266/index.html
Xianmen University
http://en.xmu.edu.cn/
Sun Yat-Sen University
http://www.sysu.edu.cn/2012/en/index.htm
Hainan University
http://gjwhjl.hainu.edu.cn/e/action/ListInfo/?classid=2
Lanzhou University
http://en.lzu.edu.cn/
South China Normal University
http://cicgz.scnu.edu.cn/cicweb/984
Jinan University
https://english.jnu.edu.cn/
Guizhou University
http://www.gzu.edu.cn/en/
Guizhou Normal University
http://e.gznu.edu.cn/index.htm
Yanshan University
http://english.ysu.edu.cn/
Hebei University
http://old.hbu.cn/en/index.aspx
Heilongjiang University
http://www.studyathlju.com/old/lan_en/
Harbin Normal University
http://www.hrbnu.edu.cn/english/
Zhejiang University
http://www.zju.edu.cn
Sichuan University
http://www.scu.edu.cn
Shanghai Jiao Tong University
http://www.sjtu.edu.cn
MEDICINE
Capital Medical University
http://www.at0086.com/cmeu/index.aspx
Dali University
http://www.dali.edu.cn/english/
Jilin University
http://cie.jlu.edu.cn/Home/Home.htm
ENGINEERING
Beihang University
http://ev.buaa.edu.cn/
Beijing Institute of Technology
http://isc.bit.edu.cn/
Beijing Jiaotong University
http://cie.bjtu.edu.cn/contentType/3.htm
Beijing University of Chemical Technology
http://english.buct.edu.cn/admissionnew/index.htm
Harbin Institute of Technology
http://www.studyathit.cn/
North China Electric Power University
http://english.ncepu.edu.cn/
ECONOMIC AND FINANCE
Central University of Finance and Economics
http://sice.cufe.edu.cn/ywb/index_english.htm
University of International Business and Economics
http://www.uibe.cn/app/eng/
Beijing Technology And Business University
http://english.ncepu.edu.cn/
Capital University of Economics and Business
http://sie.cueb.edu.cn/Eng/
Northeast Normal University
http://en.nenu.edu.cn/
Hebei University of Economics and Business
http://ies.heuet.edu.cn/en/
INTERNATIONAL AFFAIRS AND CHINESE
Beijing Foreign Studies University
https://osao.bfsu.edu.cn/
Beijing International Studies Unversity
http://admission.bisu.edu.cn/col/col9215/index.html
Beijing Jiaotong University
http://cie.bjtu.edu.cn/contentType/3.htm
Beijing University of Posts and Telecommunications
http://hanyu.bupt.edu.cn/
Central University of Finance and Economics
http://sice.cufe.edu.cn/ywb/index_english.htm
Capital Normal University
http://eng.cnu.edu.cn/
China Foreign Affairs University
http://en.cfau.edu.cn/
Beijing Language And Culture University
http://admission.blcu.edu.cn/en/
University of International Business and Economics
http://www.uibe.cn/app/eng/
University of International Relations
http://www.uir.cn/english/
Lanzhou University
http://sice.lzu.edu.cn/HdApp/HdBas/DefaultEn.asp
Lanzhou Jiaotong University
http://202.201.18.25/english/english.htm
Anhui University
http://www.ahu.edu.cn/
Sichuan International Studies University
http://interstar.sisu.edu.cn/ywz/Home.htm
Chongqing University
http://english.cqu.edu.cn/
Northwest Normal University
https://www.nwnu.edu.cn/?version=en
South China University of Technology
http://en.scut.edu.cn/
Guizhou Minzu University
http://en.gzmu.edu.cn/
Hebei Normal University
http://old.hbu.cn/en/index.aspx
LAW
China University of Political Science and Law
http://en.cupl.edu.cn/
Beijing Foreign Studies University
https://osao.bfsu.edu.cn/
University of International Business and Economics
http://www.uibe.cn/app/eng/