تازہ ترین

چین کی ویزا پالیسی

چین کے ویزہ سے متعلق ہدایات
Instructions on Chinese Visa
2013/08/31
Instructions on Chinese Visa

Guide to apply for Chinese Government Scholarship

سفارتی پاسپورٹ کے حامل پاکستانیوں کو ویزہ سے استثنٰی حاصل ہے اور ایسے افراد مرکزی چین میں 30 روز تک، جبکہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے میں 14 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ سرکاری پاسپورٹ کے حامل پاکستانیوں کو بھی ویزہ سے استثنٰی حاصل ہے اور ایسے افراد مرکزی چین میں 30 روز اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے میں 14 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔
آپ چین کا سفر کیوں کرنا چاہتے ہیں اور آپ کی درخواست کیلئے موزوں ترین ویزہ کون سا ہے؟

Diplomatic passport holders of Pakistan are exempted from visa and may stay up to 30 days in the mainland of China,up to 14 days in Hong Kong SAR and Macao SAR respectively. Official passport holders of Pakistan are exempted from visa and may stay up to 30 days in the mainland of China and up to 14 days in Hong Kong SAR.
What is the main purpose of your visit to China and which is the most appropriate visa category for your application?

ویزہ کی اقسام
Visa Categories ویزہ کی تفصیلات
Description of Visa
سی ویزہ
C

یہ ویزہ بین الاقوامی سفر پر جانیوالے غیرملکی عملے کیلئے جاری کیا جاتا ہے، جن میں ہوائی جہاز، ریل گاڑی اور بحری جہاز یا سرحد پار جانے کیلئے ذرائع آمد و رفت، یا مذکورہ بالا غیر ملکی بحری جہاز عملے کے ساتھ اہلِ خانہ کی حیثیت سے چین جانا چاہتے ہیں۔

Issued to foreign crew members of means of international transportation, including aircraft, trains and ships, or motor vehicle drivers engaged in cross-border transport activities, or to the accompanying family members of the crew members of the above-mentioned ships.

ڈی ویزہ
D
یہ ویزہ چین میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔
Issued to those who intend to reside in China permanently.

ایف ویزہ
F
یہ ویزہ ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو تبادلوں، سیّاحت، تعلیمی دورے یا دیگر سرگرمیوں کیلئے چین جانے کے خواہشمند ہیں۔
Issued to those who intend to go to China for exchanges, visits, study tours and other activities.

جی ویزہ
G
اس نوعیت کا ویزہ چین میں مختصر قیام کے خواہشمند ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو کسی دوسرے ملک کے سفر پر ہوں۔
Issued to those who intend to transit through China.

جے ون ویزہ
J1
یہ ویزہ چین میں رہائش پزیر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے غیر ملکی صحافیوں کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔ ایسے افراد کی رہائش کا دورانیہ 180 دن سے زائد ہو سکتا ہے۔
Issued to resident foreign journalists of foreign news organizations stationed in China. The intended duration of stay in China exceeds 180 days.

جے ٹو ویزہ
J2 یہ ویزہ چین کے دورے پر جانیوالے ایسے صحافیوں کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو مختصر وقت کیلئے خبریں حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ایسے افراد چین میں 180 دن سے زائد وقت کیلئے قیام نہیں کرسکتے۔

Issued to foreign journalists who intend to go to China for short-term news coverage. The intended duration of stay in China is no more than 180 days.

ایل ویزہ
L
یہ ویزہ سیّاحت کی غرض سے چین جانیوالے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔
Issued to those who intend to go to China as a tourist.

ایم ویزہ
M
یہ ویزہ کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کی غرض سے چین جانیوالے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔
Issued to those who intend to go to China for commercial and trade activities.

کیو ون ویزہ
Q1

یہ ویزہ ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو چینی شہریوں یا چین کی مستقل شہریت کے حامل غیر ملکیوں کے اہلِ خانہ ہوں اور اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات یا دیکھ بھال کی غرض سے چین جانا چاہتے ہیں۔ اس ویزہ کے تحت چین میں 180 روز سے زائد مدت کیلئے قیام کیا جاسکتا ہے۔
یہاں مذکور اہلِ خانہ میں شریک حیات، والدین، بیٹے، بیٹیاں، بیٹے یا بیٹی کے شریک حیات، بھائی، بہن، دادا دادی، نانا نانی، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور شریک حیات کے والدین شامل ہیں۔

Issued to those who are family members of Chinese citizens or of foreigners with Chinese permanent residence and intend to go to China for family reunion, or to those who intend to go to China for the purpose of foster care. The intended duration of stay in China exceeds 180 days.
“Family members” refers to spouses, parents, sons, daughters, spouses of sons or daughters, brothers, sisters, grandparents, grandsons, granddaughters and parents-in-law.

کیو ٹو ویزہ
Q2

یہ ویزہ ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو ان رشتہ داروں سے ملاقات کی غرض سے چین جانا چاہتے ہیں جو چینی شہری ہیں یا چین کی مستقل شہریت کے حامل غیر ملکی ہیں۔ اس ویزہ کے تحت چین میں 180 روز سے زائد قیام نہیں کیا جاسکتا۔

Issued to those who intend to visit their relatives who are Chinese citizens residing in China or foreigners with permanent residence in China. The intended duration of stay in China is no more than 180 days.

آر ویزہ
R
یہ ویزہ ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کے حامل ہیں یا جن کے ہنر کی چین میں فوری ضرورت ہے۔
Issued to those who are high-level talents or whose skills are urgently needed in China.

ایس ون ویزہ
S1

یہ ویزہ ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو چین میں ملازمت یا تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر افراد کے شریک حیات، والدین، 18 سال سے کم عمر بیٹے یا بیٹیاں، یا شریک حیات کے والدین ہیں، یا دیگر نجی معاملات کی غرض سے چین جانا چاہتے ہیں۔ اس ویزہ کے حامل افراد چین میں 180 روز سے زائد مدت کیلئے قیام کرسکتے ہیں۔

Issued to those who intend to go to China to visit the foreigners working or studying in China to whom they are spouses, parents, sons or daughters under the age of 18 or parents-in-law, or to those who intend to go to China for other private affairs. The intended duration of stay in China exceeds 180 days.

ایس ٹو ویزہ
S2

یہ ویزہ چین میں ملازمت یا تعلیم کی غرض سے مقیم غیرملکی اہل خانہ سے ملاقات کے خواہشمند، یا ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جو نجی معاملات کی غرض سے چین جانا چاہتے ہیں۔ اس ویزہ کے تحت چین میں 180 روز سے زائد مدت کیلئے قیام نہیں کیا جاسکتا۔
یہاں مذکور اہلِ خانہ میں شریک حیات، والدین، بیٹے، بیٹیاں، بیٹے یا بیٹی کے شریک حیات، بھائی، بہن، دادا دادی، نانا نانی، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور شریک حیات کے والدین شامل ہیں۔

Issued to those who intend to visit their family members who are foreigners working or studying in China, or to those who intend to go to China for other private matters. The intended duration of stay in China is no more than 180 days.
“Family members” refers to spouses, parents, sons, daughters, spouses of sons or daughters, brothers, sisters, grandparents, grandsons, granddaughters and parents-in-law.

ایکس ون ویزہ
X1
یہ ویزہ حصول تعلیم کی غرض سے چین جانیوالے ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جن کے قیام کی مدت 180 روز سے زائد ہو۔
Issued to those who intend to study in China for a period of more than 180 days.

ایکس ٹو ویزہ
X2
یہ ویزہ حصول تعلیم کی غرض سے چین جانیوالے ایسے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے جن کے قیام کی مدت 180 روز سے زائد نہ ہو۔
Issued to those who intend to study in China for a period of no more than 180 days.

زی ویزہ
Z
یہ ویزہ ملازمت کی غرض سے چین جانے والے افراد کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔
Issued to those who intend to work in China.

ویزہ کی درخواست کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے۔
Here are the documents you shall prepare before submission of visa application:

I۔ بنیادی دستاویزات
I. Basic Documents
(1) پاسپورٹ
(1) Passport

اصل پاسپورٹ جو کم سے کم آئندہ 6 ماہ کیلئے کارآمد ہو اور ویزہ کیلئے مخصوص خالی صفحات کا حامل ہو، بمعہ پاسپورٹ کے حامل فرد کی تفصیلات والا صفحہ الگ ہونے کی صورت میں مذکورہ صفحہ کی نقل کے۔

Original passport with at least six months of remaining validity and blank visa pages, and a photocopy of the passport’s data page and the photo page if it is separate.

(2) ویزہ کی درخواست کا فارم اور تصویر
(2) Visa Application Form and Photo
مکمل پُر کیا گیا ویزہ فارم اور 2 عدد پاسپورٹ سائز حالیہ تصویر (مکمل چہرہ، سر ڈھانپے بغیر) جس کا پس منظر ہلکے رنگ کا ہو۔ ایک تصویر فارم سے منسلک کی جائے۔

One completed Visa Application Form and 2 recently-taken color passport photos(bare-head, full face) against a light background, one affixed to the form.

(3) قانونی رہائش یا شہریت کا ثبوت (ایسے افراد کیلئے جن کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہے)۔
(3) Proof of legal stay or residence status (applicable to those not applying for the visa in their country of citizenship).

اگر آپ ویزہ کی درخواست ایسے ملک سے جمع نہیں کروا رہے جو آپ کا آبائی وطن ہے، تو ویزہ کی درخواست کے ہمراہ پاکستان کے ویزہ، رہائشی اجازت نامہ، ملازمت یا تعلیمی اجازت نامہ کی نقل منسلک کرنا ضروری ہے۔

If you are not applying for the visa in the country of your citizenship, you must provide the original and photocopy of your valid visa of stay, residence, employment or student status of the country where you are currently staying.

(4) گزشتہ چینی پاسپورٹس یا چین کے ویزہ کی نقول (ایسے افراد کیلئے جو چینی شہریت کے حامل تھے اور اب غیر ملکی شہریت حاصل کرچکے ہیں)۔

(4) Photocopy of previous Chinese passports or previous Chinese visas (applicable to those who were Chinese citizens and have obtained foreign citizenship)

(5) پہلی مرتبہ چین جانیوالے افراد کیلئے پولیس کیریکٹر/ کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پاکستانی وزارت خارجہ امور سے تصدیق شدہ) کے ہمراہ انٹرویو کی غرض سے آنا ضروری ہے۔

(5) For the first visit, the applicant should come in person for an interview and provide a local police character/clearance certificate(attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).

اگر آپ چینی ویزہ کیلئے درخواست پہلی مرتبہ جمع کروا رہے ہیں، تو آپ کیلئے گزشتہ پاسپورٹ اور اسکے تفصیلات کے حامل صفحہ کی نقل فراہم کرنا ضروری ہے۔

If you are applying for a Chinese visa for the first time, you should provide your previous Chinese passport and a photocopy of its data page.

اگر آپ اس سے پہلے بھی چین جاچکے ہیں اور ایسے تجدید شدہ پاسپورٹ کے تحت ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر چین کا کوئی ویزہ موجود نہیں، تو آپ کیلئے گزشتہ پاسپورٹ کے تفصیلات کے حامل صفحہ اور چین کے ویزہ کی نقل اور الگ صفحہ ہونے کی صورت میں تصویر والے صفحہ کی نقل فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ (حالیہ پاسپورٹ پر موجود نام گزشتہ پاسپورٹ پر درج نام سے مختلف ہونے کی صورت میں نام کی تبدیلی سے متعلق قانونی دستاویز کی فراہمی ضروری ہے)۔

If you have obtained Chinese visas before and want to apply for a Chinese visa with a renewed foreign passport that does not contain any Chinese visa, you should present the photocopy of the previous passport’s data page and the photo page if it is separate, as well as the previous Chinese visa page. (If your name on the current passport differs from that on the previous one, you must provide an official document of name change.)

II۔ دیگر اہم دستاویزات
II. Supporting Documents

سی ویزہ
C Visa

غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ضمانتی خط یا چین میں اسی نوعیت کے ادارے سے جاری کیا گیا دعوت نامہ۔

A letter of guarantee issued by a foreign transport company or an invitation letter issued by a relevant entity in China.

ڈی ویزہ
D Visa

چین کی وزارت برائے پبلک سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ فارنرز پرماننٹ ریزڈنس سٹیٹس کا مصدقہ فارم بمعہ ایک عدد نقل۔

The original and photocopy of the Confirmation Form for Foreigners Permanent Residence Status issued by the Ministry of Public Security of China.

برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
We kindly remind you that:

ڈی ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔

Holders of D Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.

ایف ویزہ
F Visa
(1) چین میں حکومت سے منظور شدہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ یا دعوت کیلئے جاری کردہ تصدیق شدہ خط (اصل دستاویز)۔

(1)Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Chinese entities(original).

(2) چین کے متعلقہ ادارے یا فرد کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامہ، جس کے مندرجات میں ان تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے ادارے یا فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دفتری مہر، مجاز نمائندے یا فرد کے دستخط)

(2) An invitation letter issued by a relevant entity or individual in China. The invitation should contain:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the planned visit (purpose of visit, arrival and departure dates, place(s) to be visited, relations between the applicant and the inviting entity or individual, financial source for expenditures)
c) Information on the inviting entity or individual (name, contact telephone number, address, official stamp, signature of the legal representative or the inviting individual)

(3) درخواست گزار کے ملازمتی ادارے کی جانب سے تصدیقی خط ۔
(4) درخواست گزار کی بینک اسٹیٹمنٹ معلومات (ذاتی یا ادارے کی، گزشتہ 6 ماہ کیلئے)
(5) دو طرفہ سفر کا ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ (پہلی مرتبہ چین جانے کی صورت میں)
(3)A supporting letter from the organization which the applicant serves in
(4) Your bank statement (personal or company,the last six months)
(5) Your round-trip air tickets and hotel booking (first time visit to China).

جی ویزہ
G Visa
منزل مقصود تک کا ہوائی (بذریعہ ٹرین یا بحری جہاز) ٹکٹ بمعہ سفر کے آخری مقام کیلئے سفر کی تصدیق شدہ تاریخ اور نشست کے۔

An onward air (train or ship) ticket with confirmed date and seat to the destination country or region.

جے ون ویزہ
J1 Visa

چین کی وزارت برائے امور خارجہ کے محکمہ معلومات کی طرف سے جاری کردہ ویزہ نوٹیفکیشن کا خط اور صحافی کے ملازمتی ادارے کی جانب سے فراہم کیا گیا دفتری خط ۔
درخواست گزار کیلئے متعلقہ لوازمات کی تفصیل حاصل کرنے کی غرض سے چینی سفارتخانہ/ کونسلیٹ جنرل کے پریس سیکشن سے پیشگی رابطہ ضروری ہے۔
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
جے ون ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔
مخصوص اسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ طبی/ جسمانی معائنے کے ریکارڈ کی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری نہیں۔

Visa Notification Letter issued by the Information Department of the Ministry of Foreign Affairs of China and an official letter issued by the media organization for which the journalist works.
Applicants should contact the press section of the Chinese Embassy/Consulate General in advance and complete relevant formalities.
We kindly remind you that:
Holders of J1 Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.
Medical/Physical Examination Record from designated hospitals is not required to be attested by the Ministry of Foreign Affairs.

جے ٹو ویزہ
J2 Visa

چین کی وزارت برائے امور خارجہ کے محکمہ معلومات یا چینی حکومت کے زیر سرپرستی دیگر اداروں کی طرف سے جاری کردہ ویزہ نوٹیفکیشن کا خط اور صحافی کے ملازمتی ادارے کی جانب سے فراہم کیا گیا دفتری خط ۔
درخواست گزار کیلئے متعلقہ لوازمات کی تفصیل حاصل کرنے کی غرض سے چینی سفارتخانہ/ کونسلیٹ جنرل کے پریس سیکشن سے پیشگی رابطہ ضروری ہے۔

Visa Notification Letter issued by the Information Department of the Ministry of Foreign Affairs of China or other authorized units in China and an official letter issued by the media organization for which the journalist works.
Applicants should contact the press section of the Chinese Embassy/Consulate General in advance and complete the required formalities.

ایل ویزہ
L Visa

سیّاحت کی غرض سے چین جانیوالے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ایسے گروپ کے ہمراہ (5 سے زائد افراد پر مشتمل) چین کا دورہ کریں، جو قابلیت کی حامل مقامی ٹریول ایجنسی کی جانب سے تشکیل دیا گیا ہو۔

For tourism in China, Pakistani nationals are requested to join a tourist group (more than 5 people), which should be arranged through a qualified local travel agency.

ایم ویزہ
M Visa

(1) چین میں حکومت سے منظور شدہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ یا دعوت کیلئے جاری کردہ تصدیق شدہ خط (اصل دستاویز)۔
(2) چین میں موجود تجارتی شراکت دار کی جانب سے معاشی سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات، یا متعلقہ فرد یا ادارے کی جانب سے تجارتی میلے میں شرکت کیلئے دعوت نامہ، جس کے مندرجات میں ان تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے ادارے یا فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دفتری مہر، مجاز نمائندے یا فرد کے دستخط)
(3) درخواست گزار کے ملازمتی ادارے کی جانب سے تصدیقی خط ۔
(4) درخواست گزار کا انکم ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (نقل) اور درخواست گزار کے ملازمتی ادارے کی رجسٹریشن (نقل)
(5) درخواست گزار کی بینک اسٹیٹمنٹ معلومات (ذاتی یا ادارے کی، گزشتہ 6 ماہ کیلئے)
(6) دو طرفہ سفر کا ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ (پہلی مرتبہ چین جانے کی صورت میں)
(7) مقامی چیمبر آف کامرس کا ممبرشپ سرٹیفکیٹ اورتصدیقی خط

(1) Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Chinese entities(original).
(2) Documents on the commercial activity issued by a trade partner in China, or trade fair invitation relevant entity or individual. The invitation letter should contain:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the planned visit (purpose of visit, arrival and departure dates, place(s) to be visited, relations between the applicant and the inviting entity or individual, financial source for expenditures)
c) Information on the inviting entity or individual (name, contact telephone number, address, official stamp, signature of the legal representative or the inviting individual)
(3)A supporting letter from the organization which the applicant serves in
(4)The applicant’s taxpayer registration certificate (photocopy) and registration of the organization which the applicant serves in(photocopy)
(5) Your bank statement (personal or company ,the last six months)
(6) Your round-trip air tickets and hotel booking (first time visit to China)
(7) Membership certificate and recommendation letter from the local chamber

کیو ویزہ
Q1 Visa

اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات منسلک کرنا ضروری ہے:
(1) چینی شہری یا چین میں مستقل شہریت کے حامل غیر ملکی کی جانب سے دعوت نامہ، جس میں مندرجہ ذیل تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے ادارے یا فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دفتری مہر، مجاز نمائندے یا فرد کے دستخط)
(2) دعوت نامہ فراہم کرنیوالے فرد کے چینی شناختی کارڈ یا غیر ملکی پاسپورٹ اور مستقل رہائشی اجازہ نامہ کی نقل۔
(3) اصل سرٹیفکیٹ بمعہ نقل (شادی کا سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، پبلک سیکورٹی بیورو کی طرف سے جاری کردہ یا تصدیق شدہ رشتہ داری کا سرٹیفیکیٹ) جن سے درخواست گزار اور دعوت نامہ فراہم کرنیوالے فرد کے مابین تعلق واضع ہو سکے (نقل کا پاکستان کی وزارت برائے امور خارجہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے)۔
یہاں مذکور اہلِ خانہ میں شریک حیات، والدین، بیٹے، بیٹیاں، بیٹے یا بیٹی کے شریک حیات، بھائی، بہن، دادا دادی، نانا نانی، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور شریک حیات کے والدین شامل ہیں۔

For family reunion, the following documents are required:
(1) An invitation letter issued by a Chinese citizen or a foreign with a Chinese permanent residence permit who lives in China. The invitation letter should contain:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the visit ( purpose of visit, intended arrival date, place(s) of intended residence, intended duration of residence, relations between the applicant and the inviting individual, financial source for expenditures)
c) Information on the inviting individual (name, contact telephone number, address, official stamp, signature of legal representative or the inviting individual, etc.)
(2) Photocopy of Chinese ID of the inviting individual or foreign passport and permanent residence permit.
(3) Original and photocopy of certification (marriage certificate, birth certificate, certification of kinship issued by Public Security Bureau or notarized certification of kinship) showing the relationship of family members between applicant and inviting individual(photocopy should be attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).
“Family members” refers to spouses, parents, sons, daughters, spouses of sons or daughters, brothers, sisters, grandparents, grandsons, granddaughters and parents-in-law.

دیکھ بھال کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات کی فراہمی ضروری ہے:
For foster care, the following documents are required:

(1) دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک موجود چینی سفارت خانہ/ کونسلیٹ جنرل کی طرف سے تصدیق شدہ دیکھ بھال کا اجازت نامہ، یا چین میں یا پاکستان میں کارآمد دیکھ بھال کا مختار نامہ۔
(2) دیکھ بھال کیلئے جانیوالے فرد/ افراد کے اصل پاسپورٹ بمعہ نقل کے علاوہ سرٹیفکیٹس کی نقول (شادی کا سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، پبلک سیکیورٹی بیورو کی طرف سے جاری کردہ دیکھ بھال کا سرٹیفکیٹ)، جن میں والدین اور بچوں کا باہمی رشتہ ظاہر کیا گیا ہو۔
(3) چین میں رہائش پذیر قانونی امین کی طرف سے دیکھ بھال کیلئے فراہم کیا گیا اجازت نامہ، جس میں دیکھ بھال کی اجازت دی گئی ہو، بمعہ قانونی امین کے شناختی کارڈ کی نقل کے۔
(4) سرٹیفکیٹ کی نقل جس میں بچے کی پیدائش کے وقت والدین کی بیرون ملک مستقل رہائش اور اس امر کا ثبوت فراہم کیا گیا ہو کہ بچے کے والدین میں سے ایک یا دونوں چین کے شہری ہیں۔
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
کیو ون ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔
مخصوص اسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ طبی/ جسمانی معائنے کے ریکارڈ کی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری نہیں۔

(1)Foster entrustment notarization issued by Chinese Embassies/Consulates General in foreign countries or Foster Care Power of Attorney notarized and authenticated in the country of residence or in China
(2)Original and photocopy of the consignor’s passport(s), as well as the original and photocopy of certification (marriage certificate, birth certificate, certification of kinship issued by Public Security Bureau or notarized certification of kinship) showing the relationship between parents and children.
(3)A letter of consent on foster care issued by the trustee living in China who has agreed to provide foster care services and a photocopy of the ID of the trustee.
(4) A photocopy of the certificate indicating the permanent residence status abroad of the parent(s) when the child was born, provided that either or both parents of the child are Chinese citizens.
We kindly remind you that:
Holders of Q1 Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.
Medical/Physical Examination Record from designated hospitals is not required to be attested by the Ministry of Foreign Affairs.

کیو ٹو ویزہ
Q2 Visa

(1) چینی شہری یا چین میں قانونی حیثیت سے مستقل طور پر رہائش پذیر غیر ملکی کی جانب سے دعوت نامہ، جس کے مندرجات میں ان تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے ادارے یا فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دفتری مہر، مجاز نمائندے یا فرد کے دستخط)
(2) دعوت نامہ فراہم کرنے والے فرد کے چینی شناختی کارڈ یا غیر ملکی پاسپورٹ اور مستقل رہائش کے اجازت نامہ کی نقل۔
(3) دیکھ بھال کیلئے جانیوالے فرد/ افراد کے اصل پاسپورٹ بمعہ نقل کے علاوہ سرٹیفکیٹس کی نقول (شادی کا سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، پبلک سیکیورٹی بیورو کی طرف سے جاری کردہ دیکھ بھال کا سرٹیفکیٹ)، جن میں والدین اور بچوں کا باہمی رشتہ ظاہر کیا گیا ہو۔

(1)An invitation letter by a Chinese citizen or a foreign citizen with a Chinese permanent residence permit who lives in China. The invitation letter should contain:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the visit (purpose of visit, arrival and departure dates, place(s) to be visited, relations between the applicant and the inviting individual, financial source for expenditures)
c) Information on the inviting individual (name, contact number, address, signature etc.)
(2)Photocopy of Chinese ID or foreign passport and permanent residence permit of the inviting individual
(3) Photocopy of certification (marriage certificate, birth certificate or notarized certification of kinship) showing the relationship of family members between the applicant and the inviting individual(attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).

آر ویزہ
R Visa

درخواست گزار کی جانب سے ایسی تمام اسناد کی فراہمی ضروری ہے جو متعلقہ قواعد سے مطابقت رکھتی ہوں اور چینی حکومت کے اعلیٰ محکموں کو درکار اعلیٰ ذہانت کے معیار کے عین مطابق اور چین کیلئے فوری طور پر درکار افراد کی ضرورت پوری کرنے کیلئے معاون ثابت ہوں۔

The applicant should submit relevant certification in accordance with relevant regulations, and meet the relevant requirements of the competent authorities of the Chinese government on high-level talents and individual with special skills urgently needed by China.

ایس ون ویزہ
S1 Visa

(1) چین کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مجاز اہلکار کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ (اصل)۔
(2) دعوت دینے والے فرد (غیر ملکی شخص جو ملازمت یا تعلیم کی غرض سے چین میں رہائش پذیر ہو) کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ، جس کے مندرجات میں ان تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دستخط، وغیرہ)
(3) دعوت نامہ بھیجنے والے فرد کے پاسپورٹ اور رہائشی اجازت نامہ کی نقل۔
(4) اصل سرٹیفکیٹ بمعہ نقل (شادی کا سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، پبلک سیکورٹی بیورو کی طرف سے جاری کردہ یا تصدیق شدہ رشتہ داری کا سرٹیفیکیٹ) جن سے درخواست گزار اور دعوت نامہ فراہم کرنیوالے فرد کے مابین تعلق واضع ہو سکے (نقل کا پاکستان کی وزارت برائے امور خارجہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے)۔
یہاں مذکور اہلِ خانہ میں شریک حیات، والدین، 18 سال سے کم عمر بیٹے یا بیٹیاں اور شریک حیات کے والدین شامل ہیں۔
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
ایس ون ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔
مخصوص اسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ طبی/ جسمانی معائنے کے ریکارڈ کی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری نہیں۔
(5) غیر ملکیوں کیلئے جسمانی معائنے کا ریکارڈ (پاکستان میں وزارت برائے امورِ خارجہ سے دستاویز کی تصدیق ضروری ہے۔ خالی فارم اسی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے)۔

(1) Invitation Letter of Duly Authorized Entity or letter from Chinese university (original)
(2) An invitation letter from the inviting individual (a foreigner who stays or resides in China for work or studies) which contains:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the visit (purpose of visit, arrival and departure dates, place of intended residence, relations between the applicant and the inviting individual, financial source for expenditures, etc.)
c) Information on the inviting individual (name, contact telephone number, address, signature, etc.)
(3) A photocopy of the inviting individual’s passport and residence permit
(4)Original and photocopy of certification (marriage certificate, birth certificate, certification of kinship issued by Public Security Bureau or notarized certification of kinship) showing the relationship of immediate family members between applicants and inviting individual(photocopy should be attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).
“Immediate family members” refers to spouses, parents, sons or daughters under the age of 18, parents-in-law.
(5) Physical Examination Record for Foreigner (to be attested by the Ministry of Foreign Affairs of Pakistan. Blank form can be downloaded from this website);
We kindly remind you that:
Holders of S1 Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.
Medical/Physical Examination Record from designated hospitals is not required to be attested by the Ministry of Foreign Affairs.

ایس ٹو ویزہ
S2-Visa

مختصر مدت کیلئے چین جانیوالے اہلِ خانہ مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے:
(1) چین کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مجاز اہلکار کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ (اصل)۔
(2) دعوت دینے والے فرد (غیر ملکی شخص جو ملازمت یا تعلیم کی غرض سے چین میں رہائش پذیر ہو) کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ، جس کے مندرجات میں ان تفصیلات کی موجودگی ضروری ہے:
(الف) درخواست گزار کی تفصیلات (مکمل نام، جنس، تاریخ پیدائش وغیرہ)
(ب) مجوزہ دورے کی تفصیلات (دورے کا مقصد، آمد اور واپسی کی تاریخیں، سفر کے مقامات، درخواست گزار اور دعوت نامہ بھیجنے والے ادارے یا فرد کے مابین تعلق، اخراجات کے ذرائع کی تفصیلات)
(ج) دعوت نامہ ارسال کرنے والے فرد سے متعلق معلومات (مکمل نام، رابطے کیلئے فون نمبر، پتہ، دستخط، وغیرہ)
(3) دعوت نامہ بھیجنے والے فرد (غیر ملکی شخص جو جو ملازمت یا تعلیم کی غرض سے چین میں رہائش پذیر ہو) کے پاسپورٹ اور رہائشی اجازت نامہ کی نقل۔
(4) اصل سرٹیفکیٹ بمعہ نقل (شادی کا سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، پبلک سیکورٹی بیورو کی طرف سے جاری کردہ یا تصدیق شدہ رشتہ داری کا سرٹیفیکیٹ) جن سے درخواست گزار اور دعوت نامہ فراہم کرنیوالے فرد کے مابین رشتہ داری واضع ہو سکے (نقل کا پاکستان کی وزارت برائے امور خارجہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے)۔
یہاں مذکور رشتہ داری میں شریک حیات، والدین، بیٹے، بیٹیاں، بیٹے یا بیٹی کے شریک حیات، بھائی، بہن، دادا دادی، نانا نانی، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور شریک حیات کے والدین شامل ہیں۔
نجی معاملات کی صورت میں کونسلر آفس کو درکار نجی معاملے کی نوعیت سے متعلق دستاویز فراہم کرنا ضروری ہے۔

For visiting family members for a short period, the following documents are required:
(1) Invitation Letter of Duly Authorized Entity or letter from Chinese university(original)
(2)An invitation letter issued by the inviting individual (a foreigner who stays or resides in China for work or studies) which contains:
a) Information on the applicant (full name, gender, date of birth, etc.)
b) Information on the visit (purpose of visit, arrival and departure dates, place(s) to be visited, relations between the applicant and the inviting individual, financial source for expenditures, etc.)
c) Information on the inviting individual (name, contact telephone number, address, signature, etc.)
(3) A photocopy of the inviting individual’s (a foreigner who stays or lives in China for work or studies) passport and residence permit.
(4) Photocopy of certification (marriage certificate, birth certificate or notarized certification of kinship) showing the relationship of family members between the applicant and the inviting individual(attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).
“Family members” refers to spouses, parents, sons, daughters, spouses of sons or daughters, brothers, sisters, grandparents, grandsons, granddaughters and parents-in-law.
For private affairs, documentation identifying the nature of the private affairs should be provided as required by the consular officer.

ایکس ون ویزہ اور ایکس ٹو ویزہ
X1-Visa and X2-Visa

(1) چین میں موجود تعلیمی یا متعلقہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ داخلے کا خط بمعہ نقل۔
(2) “چین میں تعلیم کیلئے ویزہ کی درخواست” بمعہ نقل (فارم JW201 یا فارم JW202)۔
(3) مارک شیٹ/ ڈپلومہ (اصل بمعہ نقل، نقل کی پاکستانی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری ہے)۔
(4) غیر ملکیوں کیلئے جسمانی معائنے کا ریکارڈ (پاکستان میں وزارت برائے امورِ خارجہ سے دستاویز کی تصدیق ضروری ہے۔ خالی فارم اسی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے)۔
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
ایکس ون ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔
مخصوص اسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ طبی/ جسمانی معائنے کے ریکارڈ کی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری نہیں۔

(1)Original and photocopy of the Admission Letter issued by a school or other entities in China.
(2)Original and photocopy of “Visa Application for Study in China” (Form JW201 or Form JW202).
(3)Mark sheet/diploma(original and photocopy,photocopy should be attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).
(4) Physical Examination Record for Foreigner (to be attested by the Ministry of Foreign Affairs of Pakistan. Blank form can be downloaded from this website);
We kindly remind you that:
Holders of X1 Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.
Medical/Physical Examination Record from designated hospitals is not required to be attested by the Ministry of Foreign Affairs.

زی ویزہ
Z-Visa
1۔ مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کسی ایک دستاویز کا فراہم کرنا ضروری ہے:
1,One of the following documents:

(1) چینی حکومت کے محکمہ برائے افرادی قوت و معاشرتی سلامتی کی طرف سے غیر ملکیوں کیلئے جاری کردہ عوامی جمہوریہ چین کا اجازت نامہ برائے ملازمت، بمعہ مجاز فرد یا ادارے کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ یا متعلقہ چینی ادارے کا جاری کردہ تصدیقی خط ۔
(2) چین کے اسٹیٹ بیورو آف فارن ایکسپرٹس کی طرف سے چین میں کام کرنیوالے غیر ملکی ماہرین کیلئے جاری کردہ اجازت نامہ، بمعہ مجاز فرد یا ادارے کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ یا متعلقہ چینی ادارے کا جاری کردہ تصدیقی خط ۔
(3) چین کی صنعتی و تجارتی انتظامیہ کی طرف سے غیر ممالک (خطّوں) کے کاروباری اداروں کے نمائندہ دفاتر کیلئے جاری کردہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، بمعہ مجاز فرد یا ادارے کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ یا متعلقہ چینی ادارے کا جاری کردہ تصدیقی خط ۔
(4) چینی حکومت کے ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق اداروں کی طرف سے معاشی سرگرمیوں کیلئے جاری کردہ اجازت نامہ کی دستاویز یا مجاز فرد یا ادارے یا چین کی صوبائی حکومتوں کے تحت خارجہ امور کے دفاتر کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ کا تصدیقی خط ۔
(5) چین میں آف شور پیٹرولیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کیلئے چائنہ آف شور آئل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ دعوت نامہ۔
2۔ غیر ملکیوں کیلئے جسمانی معائنے کا ریکارڈ (پاکستان میں وزارت برائے امورِ خارجہ سے دستاویز کی تصدیق ضروری ہے۔ خالی فارم اسی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے)۔
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ:
زی ویزہ کے حامل افراد کیلئے چین میں داخل ہونے کے بعد 30 روز کے اندر مقامی عوامی حکومت یا علاقائی انتظامیہ کے زیر انتظام مخصوص علاقوں میں غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اجازت نامہ فراہم کرنے کی غرض سے قائم شدہ سیکیورٹی کے محکمہ میں داخلے/ اخراج کا اندراج ضروری ہے۔
مخصوص اسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ طبی/ جسمانی معائنے کے ریکارڈ کی وزارت برائے خارجہ امور سے تصدیق ضروری نہیں۔

(1) Foreigners Employment Permit of the People’s Republic of China issued by Chinese government authorities for Human Resources and Social Security, as well as Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Chinese entities.
(2) Permit for Foreign Experts Working in China issued by the State Bureau of Foreign Experts as well as Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Chinese entities.
(3)Registration Certificate of Resident Representative Offices of enterprises of foreign countries(regions) issued by Chinese authorities of industrial and commercial administration, as well as Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Chinese entities.
(4) An approval document for commercial performances issued by the Chinese government authorities for cultural affairs or Invitation Letter of Duly Authorized Entity or Confirmation Letter of Invitation issued by relevant Foreign Affairs Office of provincial governments of China.
(5)Letter of Invitation to Foreigners for Offshore Petroleum Operations in China issued by China National Offshore Oil Corporation;
2,Physical Examination Record for Foreigner (to be attested by the Ministry of Foreign Affairs of Pakistan. Blank form can be downloaded from this website);
We kindly remind you that:
Holders of Z Visa shall, within 30 days from the date of their entry, apply to the exit/entry administrations of public security organs under local people’s governments at or above the county level in the proposed places of residence for foreigners’ residence permits.
Medical/Physical Examination Record from designated hospitals is not required to be attested by the Ministry of Foreign Affairs.

خصوصی یاد دہانی
III. Special Reminder

(1) اصل دعوتی خط فراہم کرنا ضروری ہے۔
(2) بصورتِ ضرورت کونسلر افسر کی جانب سے درخواست گزار کو دیگر دستاویزات یا اضافی مواد فراہم کرنے کی ہدایت دی جاسکتی ہے، یا درخواست گزار کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔
(الف) مخصوص نوعیت کا ویزہ (ڈی، کیو ون، کیو ٹو، ایس ون، ایس ٹو، ایکس ون، ایکس ٹو اور زی) حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست گزاروں کیلئے انٹرویو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
(ب) پہلی مرتبہ چین جانیوالے درخواست گزاروں کیلئے پولیس کیریکٹر/ کلیئرنس سرٹفیکیٹ (وزارتِ خارجہ امور سے تصدیق شدہ) کے ہمراہ انٹرویو کیلئے آنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
(3) کونسلر افسر کو ویزہ جاری کرنے یا نہ کرنے، درخواست گزار کے چین میں قیام کی مدت اور مخصوص شرائط کے تحت چین میں ایک یا ایک سے زائد بار داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
(4) عوامی جمہوریہ چین میں داخلے یا اخراج کیلئے مروجہ قوانین اور غیر ملکیوں کے عوامی جمہوریہ چین میں داخلے اور اخراج کے قواعد کی روشنی میں، جیسا کہ عوامی جمہوریہ چین میں غیر ملکیوں کے داخلے یا اخراج کیلئے مخصوص قواعد و ضوابط کو یکم ستمبر 2013ء سے لاگو کیا گیا، ایسے ممالک کے شہریوں کیلئے، جنہوں نے چین کے ساتھ ویزہ کے استثنٰی کیلئے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں، چین میں ملازمت، حصولِ تعلیم، اہلِ خانہ سے ملاقات اہلِ خانہ کے ہمراہ طویل المدتی قیام، مستقل قیام یا بطور غیر ملکی صحافی قیام کرنے کی غرض سے داخل ہونے سے پہلے جے ون، ڈی، ایس ون، کیو ون، ایکس ون اور زی ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
(5) مزید تفصیلات کیلئے برائے مہربانی متعلقہ چینی سفارتخانہ یا کونسلیٹ جنرل سے رابطہ کریں۔

(1) The original of the invitation letter is required.
(2) If necessary, the consular officer may require the applicant to provide other documents or supplementary materials, or require an interview with the applicant.
a)The applicant for certain types of Visa (D,Q1,Q2,S1,S2,X1,X2&Z) should come in person for an interview.
b)For the first visit, the applicant should come in person for an interview and provide a local police character/clearance certificate(attested by Ministry of Foreign Affairs of Pakistan).
(3) The consular officer will decide on whether or not to issue the visa and on its validity, duration of stay and number of entries in light of specific conditions of the applicant.
(4) In accordance with the Exit and Entry Administration law of the People’s Republic of China and the Regulation of the People’s Republic of China on Administration of the Entry and Exit of Foreigners, since the Regulation of the People’s Republic of China on Administration of the Entry and Exit of Foreigners came into force on 1 September 2013, citizens of the countries which have signed bilateral visa exemption agreements with China shall be required to apply for Z, X1,Q1,S1,D,J1 visa accordingly before they enter China, if they come to China for work, study, family reunion, long term family visit, permanent residence or as resident foreign journalist.
(5) For further details, please visit the web-site of the relevant Chinese Embassy or Consulate General.

IV۔ ویزہ کی درخواست پر عملدرآمد اور فیس
IV. Visa Processing and fees

ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے علاوہ عمومی پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزہ فیس سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
ویزہ کی درخواست پر عملدرآمد کیلئے 4 کاروباری ایّام درکار ہیں۔
1۔ امریکہ کے عمومی پاسپورٹ کیلئے ویزہ فیس 14000 روپے
2۔ دیگر ممالک کے عمومی پاسپورٹ کیلئے ویزہ فیس:
ایک مرتبہ داخلے کا ویزہ 4500 روپے
دو مرتبہ داخلے کا ویزہ 6500 روپے
6 ماہ کے دوران ایک سے زائد مرتبہ داخلے کا ویزہ 9000 روپے
12 ماہ کے دوران ایک سے زائد مرتبہ داخلے کا ویزہ 13000 روپے
3۔ رومانیہ کے عمومی پاسپورٹ کیلئے ویزہ فیس:
ایک مرتبہ داخلے کا ویزہ 7500 روپے
دو مرتبہ داخلے کا ویزہ 10000 روپے
ایک سے زائد مرتبہ داخلے کا ویزہ 15000 روپے
4۔ ہانگ کانگ کیلئے ویزہ فیس 3000 روپے
5۔ مکاؤ کیلئے ویزہ فیس 3000 روپے
6۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ویزہ کیلئے خط و کتابت کی فیس 2000 روپے
7۔ ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے میں داخلے کیلئے اجازت نامہ کی فیس 2000 روپے

Diplomatic and Official passport holders of the third countries as well as Pakistani ordinary passport holders are exempted from visa fees.
Visa processing takes 4 working days.
(1)Visa fees for U.S. ordinary passport holders: Rs. 14000
(2)Visa fees for other countries’ ordinary passport holders:
Single Entry Rs. 4500
Double Entries Rs.6500
Six Month Multiple Entries Rs.9000
Twelve Month Multiple Entries Rs.13000
(3)Visa fees for Romania ordinary passport holders:
Single Entry Rs.7500
Double Entries Rs.10000
Multiple Entries Rs.15000
(4)Hongkong visa fees Rs.3000
(5)Macao visa fees Rs.3000
(6)Hongkong and Macao visa communication fees Rs.2000
(7)Entry permit for Hongkong SAR Rs.1000

V۔ ہانگ کانگ کیلئے ویزہ
عمومی پاسپورٹ کے حامل پاکستانی ہانگ کانگ کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے ہانگ کانگ کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست یا ہانگ کانگ میں موجود اپنے کفیل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہانگ کانگ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں:
Hong Kong Immigration Department
Receipt and Dispatch Unit, 2/F,
Immigration Tower, 7 Gloucester Road,
Wan Chai, Hong Kong.
ویب سائٹ: www.info.gov.hk/immd
فون: 00852-28246111 یا 00852-28241212
فیکس: 00852-28241133

V. Hong Kong Visa
Ordinary passport holders of Pakistan can also apply for their Hong Kong visas by contacting Hong Kong Immigration Department directly, or through their sponsors in Hong Kong. Information of Hong Kong Immigration Department is as follows:
Hong Kong Immigration Department
Receipt and Dispatch Unit, 2/F,
Immigration Tower, 7 Gloucester Road,
Wan Chai, Hong Kong.
Website: www.info.gov.hk/immd
Tel: 00852-28246111 or 00852-28241212
Fax: 00852-28241133

VI۔ مکاؤ کیلئے ویزہ
مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے محکمہ پبلک سیکیورٹی پولیس فورس کے مطابق یکم جولائی 2010ء سے چند مخصوص افراد کے علاوہ، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، نائجیریا، سری لنکا اور ویت نام کے تمام شہریوں کیلئے مکاؤ کا ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ مندرجہ بالا ممالک کے شہریوں کیلئے مکاؤ پہنچنے پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔
مکاؤ کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے تمام ممالک میں موجود چینی سفارتخانے اور کونسلیٹ میں درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔ مکاؤ کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے عائد شرائط سے متعلق تفصیلات اور تازہ ترین معلومات کیلئے مکاؤ پبلک سیکیورٹی پولیس فورس کی ویب سائٹ www.fsm.gov.mo/psp/eng/main.html ملاحظہ کیجئے۔

VI. Macao Visa
Following notification from Public Security Police Force of the government of the Macao SAR of China, nationals of Pakistan, Bangladesh, Nepal, Nigeria, Sri Lanka and Vietnam, except personnel of certain specified category, are required to guarantee an entry visa in advance starting from 1 July 2010. Visa-upon-arrival is no longer applicable to nationals of above countries.
Chinese Embassies and consulates overseas accept Macao visa applications. For detailed Macao visa requirements and updates, please visit Macao Public Security Police Force website: www.fsm.gov.mo/psp/eng/main.html.

اردو ترجمہ از: ایف ایم 98 دوستی چینل

چینی ویزہ کا حصول اب ہوا مزید آسان

سال 2018ء یکم اپریل سے پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کی جانب سے ایف اور ایم ویزہ کیلئے نئی پالیسی نافذ کی جا چکی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق ایسے تمام درخواست دہندگان کو بار کوڈ کے حامل دعوتی خط کے حصول سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جو یکم جنوری 2016 سے اب تک چین کا 3 سے زائد بار دورہ کر چکے ہیں، ایسے اداروں سے منسلک ہیں جو مقامی چیمبر آف کامرس سے رجسٹرڈ ہیں، یا ان کے پاسپورٹ پر پیشے کی جگہ سرکاری افسران یا سرکاری ملازمت کی نشاندہی کی گئی ہو۔ اس نوعیت کے دعوتی خطوط عمومی طور پر چین کی مقامی حکومتوں یا بڑے اداروں کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں، جن کا حصول مشکل تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چِنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر و ترقی جاری رکھنے کیلئے ویزہ پالیسی میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ویزہ پالیسی میں نرمی دوطرفہ تجارت اور تجارتی عدم توازن میں بہتری کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔
چینی سفارتخانہ میں ویزہ سیکشن کے ڈائریکٹر یانگ لیان چھُن کا کہنا ہے کہ ویزہ کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے سفارتخانے میں مزید پاکستانی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ایسے تاجروں کو چین کا طویل المدتی ویزہ جاری کیا جارہا ہے جو چین میں داخلے اور وہاں سے واپسی کے حوالے سے اچھے ریکارڈ کے حامل ہیں، جبکہ بوقت ضرورت فوری ویزہ جاری کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل سے 15 جون کے دوران چینی ویزہ کے اجراء میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں کاروباری ویزہ حاصل کرنیوالے افراد کی تعداد 15 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زائد ہے.

یہ خبر پڑھیئے

چین کا منفرد خصوصیات کا حامل سیاسی بندوبست

چین کا منفرد خصوصیات کا حامل سیاسی بندوبست

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons