وزیراعظم عمران خان نے اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹرامجد ثاقب کو اس سال کا ایشیا کا اعلیٰ ترین اعزاز Roman-Magsaysay ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ڈاکٹرامجد ثاقب کی کامیابی پرفخرہے جو ہمیں ریاست مدینہ کی طرز پرمبنی فلاحی ریاست کے قیام کے قریب کرے گی۔