تازہ ترین

24 گھنٹےمیں ملک میں 4 ہزار 103 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791ہوگئی۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، اسلام آباد میں 99 ہزار 910، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 380 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 ہو گئی ہے.

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons