تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں کانگریس کو رپورٹ پیش کریں گے، امریکی میڈیا

چھ ستمبر کو امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن 14 ستمبر کو امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں امریکی حکومت کے افغانستان سے فوجی انخلا پر سماعت میں شرکت کریں گے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سماعت میں بائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد کے منصوبوں اور افغانستان میں پھنسے ہوئے امریکیوں کے انخلاء کے امور پر وائٹ ہاؤس کے ممکنہ امدادی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کمیٹی بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کرے گی کہ وہ افغان انخلا کے غلط طریقہ کار کی وضاحت کرےاور اس بات کا جائزہ لے کہ افغان دفاعی اور سیکورٹی فورسز اتنی جلدی کیوں ڈھیر ہو گئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین نے نمبر 39 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

بیجنگ کے وقت کے مطابق 10 دسمبر کی صبح 9 بج کر 58 منٹ پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons