وزیراعظم کی انسداد منشیات کے قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی انسداد منشیات کے قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے منشیات کے ناسورسے نمٹنے کے لئے موجودہ انسدادمنشیات قوانین کا ازسرنوجائزہ لینے اوران پرموثرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آبادمیں نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے میں خصوصاً نوجوان نسل کے حوالے سے منشیات کے رجحان پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا اورا سے نوجوان نسل کے مستقبل کوشدید خطرات لاحق قرار دیا۔

وزیراعظم نے منشیات کی پیداوارکی روک تھام ، اس کی فروخت اور خریداری کے ساتھ استعمال پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا وہاں سکولوں اور کالجوں کی سطح پر اس ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons