تازہ ترین
پاکستان کو صرف سی پیک کی آنکھ سے دیکھنا غیر تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں امن کیلئے ضروری ہے: آرمی چیف ہے، آرمی چیف

تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں امن کیلئے ضروری ہے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کشمیر کے نصب ا لعین اور بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرکے عوام کے لئے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دنیا جان لے کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے بغیر خطے میں امن واستحکام محض خواب ہی رہے گا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام بیرونی اوراندرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں میں خودانحصاری حاصل کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور ملک میں حالات معمول پر لانے کے لئے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدارترقی کے لئے جنگ زدہ افغانستان میں امن کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کا قیام متوقع ہے اور اس سے جنگ زدہ ملک کی یقینا قسمت بدل جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons