حکومت پاکستان نے افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہوں گی۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جار ی کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امداد کی فراہمی کیلئے تین C-130 طیارے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد مزید امداد کی فراہمی زمینی راستوں کے ذریعے جاری رہے گی۔