افغانستان چین کے ساتھ تعاون کے لئے پُرامید ہے۔ ترجمان افغان طالبان

آٹھ ستمبر کو چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار نے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا خصوصی انٹرویو کیا۔

شاہین نے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کو چین کے ساتھ تعاون کی امید ہے اور اس تعاون کے ذریعےافغانستان کو چین اور دیگر ممالک کو باہم جوڑنے کا مرکز بننے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی شاہین نے پھر وعدہ کیا کہ کسی بھی تنظیم کو افغانستان میں ایسی کوئی دہشت گرد کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے چین سمیت دیگر ممالک خطرے میں پڑ جائیں۔

شاہین نے کہا چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہماری پالیسی ہے۔ چین افغانستان کا ایک بڑا پڑوسی ہے اور افغانستان چین کے ساتھ تعاون کی امید رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل میں افغانستان کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔  شاہین نے کہا کہ طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تنظیم کو افغانستان کے اندر سے چین سمیت کسی بھی ملک کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایک مستحکم ملک کا قیام  وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم کسی بھی تنظیم کو  ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افغان سرزمین کو  کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons