تازہ ترین
چین برکس ممالک کے تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

چین برکس ممالک کے تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

چین برکس ممالک کے تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

برکس ممالک کے تیرہویں سربراہی اجلاس کے بعدچین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاؤ شو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے برکس کی ترقی کے لیے  اہم تجاویز اور سلسلہ وار اقدامات پیش کیے جن میں ڈیجیٹل معیشت،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، باصلاحیت افراد کی تربیت اور افرادی و ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

چین برکس کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر سربراہی اجلاس میں پیش کردہ تجاویز اور نتائج کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے گا۔ ما چھاؤ شو نے کہا کہ اس اجلاس میں برکس ممالک کے رہنماؤں کے نئی دہلی اعلامیے کی منظوری دی گئی ۔صحت عامہ اور ویکسین کے تعاون کو مضبوط بنانے،عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے، ۲۰۳۰ کے پائیدارترقیاتی ایجنڈےکو عمل میں لانےاور عالمی انصاف و مساوات کے تحفظ کے لیے برکس کی جانب سے مشترکہ طور پر آواز اٹھائی گئی ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons