پاکستان نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اس حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ قراردیا۔ ترجمان نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی جھوٹی خبروں کی نشاندہی کرتے ہوئے جو بے نقاب ہوچکی ہیں،کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پاکستان کی کردار کشی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔