اطلاعات ونشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ مجوزہ پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ بل سے متعلق اُن کے تحفظات دور کئے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جعلی خبروں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے سوا بل میں ترامیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے پانچ ملکوں کے قوانین کا جائزہ لیا گیا ہے۔