پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے: ڈاکٹر معید یوسف

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے: ڈاکٹر معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن او ر استحکام کا خواہاں ہے جو تمام شراکت داروں کی ترجیح ہونی چاہیے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلامتی اور انسانی بحران کے پیدا ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے عالمی طاقتوں کو اس صورتحال سے بچنے کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث ہے اور بھارت کا جعلی خبروں کا نیٹ ورک پہلے ہی عالمی ذرائع ابلاغ میں بے نقاب ہو چکا ہے۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے نتیجے میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور اپنے علاقے میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کے لئے پُرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons