بہترین اساتذہ قوم کی امید ہیں۔ گزشتہ دہائیوں میں بارہا دیکھا گیا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اساتذہ کا کس قدر احترام کرتے ہیں۔

نو ستمبر دو ہزار چودہ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ حالیہ چند برسوں میں صدرشی جن پھنگ کےاساتذہ کو لکھے گئے جوابی خطوط ان کی جانب سے اساتذہ کو احترام دینے کے مظہر ہیں ۔

29 جون دو ہزار اکیس کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ یکم جولائی میڈلز دینے کی تقریب میں معلمہ محترمہ چانگ گوئی مئی کو میڈل سے نواز ا گیا۔انہوں نےتعلیم کے حصول اوریونیورسٹی میں داخلے کے سلسلے میں ۲۰۰۰سے زائد غریب لڑکیوں کی مدد کی تھی۔صدر شی جن پھنگ نے تقریب میں ان سے بات کرتے ہوئے بہت احترام اور اپنائیت کے ساتھ کہا کہ آپ اپنا خیال رکھیے۔

10 ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو بیجنگ میں قومی تعلیمی کانفرنس کاانعقاد ہوا ۔ شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں پارٹی کی طرف سے ملک بھر کے تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ کی مبارک باد دی۔ نو ستمبر ۲۰۱۶ کو شی جن پھنگ اپنے پرانے اسکول میں اساتذہ کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
